Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ممبئی (کلچرل ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لگژری بنگلے منت میں سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت میں 8 فٹ لمبا سانپ نکلنے پر فوری اسنیک ریسکیور کو طلب کیا گیا۔ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ دھامن یعنی انڈین ریٹ اسنیک ہے جسے گھر کے لان اور صحن کے قریب دیکھا گیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کو بحفاظت پکڑ لیا اور محکمہ جنگلات کو واقعے سے آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن فلم کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ بیٹی سہانا خان، دیپیکا پڈوکون اور ابھیشیک بچن سمیت کئی دیگر اداکار شامل ہیں۔