Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

صباء نیوز ،فرانس کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ منگل کی صبح دمشق کے وسطی علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں محفوظ ہیں۔
فرانسیسی صدارتی محل (الیزے پیلس) اور شامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صدر ایمانویل میکخواں بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ دھماکوں کے وقت وہ ہوٹل سے نکل کر شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کے لیے صدارتی محل جا چکے تھے اور انہوں نے دھماکوں کی آواز بھی نہیں سنی۔یہ دھماکے وسطی دمشق میں واقع معروف ‘فور سیزنز ہوٹل کے قریب ہوئے، جہاں فرانسیسی صدر کے قیام کا امکان تھا۔ شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق ان دھماکوں میں کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دو دیسی ساختہ بم استعمال کیے گئے تھے، جن میں سے ایک سڑک کنارے کھڑی گاڑی اور دوسرا کوڑے دان میں چھپایا گیا تھا، جو اس وقت پھٹ گئے جب پولیس اہلکار انہیں ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔