Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
راولپنڈی (این این آئی) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ویسٹریج کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ناکامی پر ایس ایچ او نصیر آباد محمد جاوید کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت منعقدہ کھلی کچہریوں میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔اس موقع پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ قانون کی عملداری اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔