Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈسیک) ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ (پروجیکٹ کواردی نیٹر)نثاراحمد بگٹی نے کہا ہے کہ سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی کی ہدایات کے مطابق لوکل گورنمنٹ میں ٹینڈرنگ کے عملے کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں آج بلوچستان کے 6ڈسٹرکٹ میں کاموں کے ٹینڈر شفاف طریقے سے مکمل کرلئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں ٹینڈراوپن کرنے کے موقع پر ٹھیکیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقعپر اسسٹنٹ انجینئر احسان نذیر اور محمد علی کھیتران بھی موجود تھے۔نثاراحمد بگٹی نے کہا کہ سیکرٹری بلدیات رؤف بلوچ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایو ب قریشی نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹینڈرنگ کے عملے کو شفاف بنایا جائے اور آج بلوچستان کے 6ڈسٹرکٹ میں مختلف کاموں کیلئے ٹھیکیداروں نے ٹینڈر جمع کرائے تھے جنہیں ٹھیکیداروں کی موجودگی میں اوپن کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹینڈر ملنے کے بعد کام کے معیار اور اسے بروقت کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگ شہری ترقیاتی کاموں سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے احکامات کی روشنی میں ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو بھی ٹھیکیدار ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کریگااسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ٹھیکیداروں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے صاف اور شفاف طریقے سے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر اوپن کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روف بلوچ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایوب قریشی اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ نثاراحمد بگٹی کاشکریہ اد اکیا۔