Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور میں بینظیر نشوونما سہولتی مرکز کا دورہ کر کے مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں ماں اور بچے کی صحت و غذائیت سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا ،ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش بھی دورے میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے ہمراہ تھیں،بینظیر نشوونما پروگرام حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماو ¿ں اور دو سال تک کے بچوں کی بہتر صحت کے لیے اہم منصوبہ ہے۔ سینٹر روبینہ خالد نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کے اعتماد کا مضبوط ادارہ بن چکا ہے،پروگرام سے متعلق کسی بھی منفی خبر کی اشاعت سے پہلے بی آئی ایس پی سے تصدیق کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ غیر مصدقہ اطلاعات سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، ذمہ دارانہ رپورٹنگ وقت کی ضرورت ہے۔ روبینہ خالد نے کہاکہ میڈیا عوام میں بینظیر نشوونما پروگرام سے متعلق درست آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،بی آئی ایس پی ادائیگیوں کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ ڈیجیٹل نظام سے شفافیت بڑھے گی اور مستحق خواتین کو رقوم محفوظ اور آسان طریقے سے ملیں گی۔ انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی کی ڈیجیٹل سم صرف مجاز دفاتر سے مفت جاری اور ایکٹیویٹ کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل سوشل پروٹیکشن والٹ کے ذریعے مستحق خواتین کو ادائیگیوں کی فوری تصدیقی معلومات موصول ہوں گی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ آئندہ قسط سے انٹرآپریبلٹی نظام کے تحت خواتین کسی بھی مجاز ریٹیلر یا بینکنگ ایجنٹ سے رقم وصول کر سکیں گی۔ انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،کوئی بھی فرد یا اہلکار مالی امداد بند یا جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، تمام ادائیگیاں کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ہوتی ہیں۔