سینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں،عبدالغنی شہزاد

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان عبدالغنی شہزاد نے سینئر صحافی اور یو این اے کے بیورو چیف نصیر احمد کاکڑ کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آواز اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، انہیں دھمکانا یا تشدد کا نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، عبدالغنی شہزاد نے نصیر احمد کاکڑ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے واقعے پر افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے حکومت بلوچستان اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور بلوچستان بھر میں صحافیوں کو محفوظ اور پْرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *