سینئر صحافی بلال غوری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسلم غوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے سینئر صحافی بلال غوری کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ اس ملک کا سیاہ قانون ہے اور آزادیِ صحافت پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے مکمل آزادی اور تحفظ ملنا چاہیے جبکہ انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ حکومت کو اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا اور اختلاف رائے کو دبانے کے بجائے جمہوری رویوں کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے جمہوریت، آئین اور آزادیِ اظہار کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، اس لیے صحافیوں کو ہراساں کرنا جمہوری معاشرے کے لیے تشویشناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی مشکل کی ہر گھڑی میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بلال غوری کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *