Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے ساﺅتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے ساﺅتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا اور مختلف گیمز وینیوز میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین نے وفد کو مختلف وینیوز کا دورہ کروایا جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری جنرل خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد کو ساﺅتھ ایشین گیمز کے انعقاد، وینیوز کی تیاری، انتظامی امور اور دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے مختلف کھیلوں کےلئے مختص وینیوز اور وہاں جاری تیاریوں کا معائنہ بھی کیا۔پاکستان آئندہ سال 3 سے 11 اپریل 2027 تک ساﺅتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ گیمز کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں 15، لاہور میں 10 جبکہ پشاور میں 3 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔