Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن، پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشت گردی کے اندوہناک واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اور ان کے محافظ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سے رونما ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے بیرونی آقاو ¿ں کی ایماءپر بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے صوبے میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس میں انہیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ نے بحیثیت جج فراہمیِ انصاف کے لیے جو کوششیں کیں وہ تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ میر محمد صادق عمرانی نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ صوبائی وزیر نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور ان کے محافظ کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔