سوات میں مختلف حادثات و واقعات، 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی

سوات(ویب ڈیسک)سوات کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 6 افراد جاں بحق،ایک شخص زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان نیاز احمد کے مطابق باغ ڈھیرئی میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے 16 سالہ حماد سکنہ میاندم ڈوب گیا، جس کی لاش درشخیلہ کے مقام سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کی گئی۔ باغ ڈھیرئی ہی میں دریائے سوات سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کی گئی۔جبکہ ایک اور نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ براما مینگورہ میں فائرنگ کے واقعے میں 30 سالہ کریم اللہ سکنہ شانگلہ جاں بحق ہوا، جبکہ فضاگٹ بائی پاس میں فائرنگ کے واقعے میں پنسٹھ سالہ خونہ گل بھی جان کی بازی ہار گیا۔ نوخارہ مٹہ  میں سوزوکی گاڑی سے گرنے کے واقعے میں 18 سالہ اویس موقع پر جاں بحق ہوا۔ ادھر خوازہ خیلہ میں رکشہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثے میں 24 سالہ آیاز زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *