سندھ کی جانب سے بغیر این او سی نالہ تعمیر کرکے اسے حیردین ڈرنیج میں شامل کرنے کی کوشش قابل قبول نہیں،صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ

نصیرآباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے سندھ کی جانب سے بغیر این او سی نالہ تعمیر کرکے اسے حیردین ڈرنیج میں شامل کرنے کی کوشش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحبت پور، جعفراباد کے عوام کے مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ حیردین ڈرنیج پہلے ہی اپنی گنجائش سے زیادہ پانی برداشت کر رہی ہے جبکہ اس میں مزید پانی شامل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں اگر سندھ کی جانب سے اس نالے کا پانی بھی حیردین ڈرنیج میں چھوڑا گیا تو ضلع صحبت پور، جعفرآباد اور اوستہ محمد کو شدید سیلابی خطرات لاحق ہو جائیں گے۔میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ یہ اضلاع پہلے ہی 2010، 2012 اور 2022 کے تباہ کن سیلابوں کا سامنا کر چکے ہیں اس لیے بلوچستان کے عوام کو ایک بار پھر کسی ممکنہ آفت سے دوچار نہیں ہونے دیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے مسلسل رابطہ ہے جنہوں نے صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہیانہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بھی اس معاملے پر متحرک ہے اور سندھ حکومت سے باضابطہ مذاکرات کیے جائیں گے تاکہ مسئلے کا قابل قبول حل نکالا جا سکے۔صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے واضح کیا کہ عوام کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی صورت متنازع نالے کا پانی حیردین ڈرنیج میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *