Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں خون اور آگ کا کھیل کھیلنے والوں کو سندھ کا فکر مند ہونا یہ قیامت کی نشانی ہے۔ اپنے بیان میں قادر مندوخیل نے کہاکہ اگر ان کو کراچی کے لوگوں کے ساتھ نہیں رہنا تو ان کو سندھ بلوچستان باڈر پر گھر بنا کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کٹ پتلیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ سندھ کے عوام نے پہلے بھی ایسے نعروں کو دفن کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو سندھ کی فکر ہو رہی ہے جو اپنے حلقوں میں کونسلر نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ سے رکن قومی اسمبلی بننے سے کوئی حقیقت میں عوامی نمائندہ نہیں بن جاتا،سندھ کے عوام نے بار بار نفرت، لسانیت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔ قادر مندوخیل نے کہاکہ کوئی سیاسی جماعت اپنے مفادات کے لیے سندھ کی وحدت کو نشانہ نہیں بنا سکتی،سندھ دھرتی ہے، سیاسی نقشے پر لکیر نہیں کہ جب دل چاہا اسے تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ قادر مندوخیل نے کہاکہ نئے صوبوں کے حق میں ہیں، مگر آئین کے آرٹیکل 239(4) کے تحت۔ قادر مندوخیل نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کے نام پر کسی کو آئین پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قادر مندوخیل نے کہاکہ جسٹس گلزار کے فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کی باتیں کرنے والے تاریخ نہ بھولیں۔ انہوں نے کہاکہ نسلہ ٹاور کے فیصلے پر عملدرآمد کا انجام سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی وحدت کے خلاف کوئی غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔