سمندری طوفان 15 افراد ہلاک

فلپائن [ویب ڈسک] شدید سمندری طوفان ’باوی‘ کے باعث ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے فلپائن کے جنوبی جزیرے مینڈاناؤ میں تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے (لینڈ سلائیڈنگ) کے واقعات پیش آئے ہیں۔مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 6 سے زائد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سارنگانی کے قصبے مالاپاتان میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد تودے تلے دب کر جانبحق ہوئے، جبکہ دوسرا بڑا حادثہ صوبہ لاناؤ ڈیل سور میں پیش آیا۔مقامی طور پر اس طوفان کو ‘انڈے کا نام بھی دیا گیا ہے۔ اگرچہ طوفان کا مرکز فلپائن کے ساحلوں سے براہ راست نہیں ٹکرایا، لیکن اس کے بیرونی بادلوں اور تیز ہواؤں نے ملک کے کئی حصوں بشمول دارالحکومت منیلا میں شدید سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد اب یہ طوفان تائیوان اور جاپان کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں ہائی الرٹ جاری کر کے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *