Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کا دفاع کرتے ہوئے ان لوگوں پر تنقید کی جو ماں بننے کے بعد اداکارہ کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرے کر رہے ہیں۔
سلمان خان نے اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے جسم، حلیے اور ذاتی معاملات کو مذاق کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سلمان نے کہا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی، ظاہری شکل اور دیگر معاملات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، کسی کو نیچا دکھا کر پیسہ کمانا دراصل ایسے لوگوں کی تربیت اور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، مشہور شخصیات کو جسمانی ساخت، وزن، شکل و صورت، خاندان، پیشہ ورانہ ناکامیوں اور ماں بننے جیسے ذاتی معاملات پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔