سلطان پوڈ کاسٹ کھیل، گھوڑوں اور پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی آواز بن گئی

 اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)سلطان پوڈ کاسٹ مختلف کھیل، گھوڑوں اور پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی آواز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کی دنیا صرف کرکٹ، فٹبال، ہاکی یا باکسنگ تک محدود نہیں بلکہ گھڑ سواری، نیزہ بازی، ٹینٹ پیگنگ، آف روڈ ریسنگ، باکسنگ، باڈی بلڈنگ اور دیگر کھیل بھی ہماری ثقافت، تاریخ اور شجاعت سے جڑے ہیں، انہی مختلف کھیلوں کو اجاگر کرنے کے لیے سلطان پوڈ کاسٹ ایک خصوصی پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں مختلف کھیلوں سے وابستہ نامور شخصیات، کھلاڑیوں، ماہرین اور شائقین سے گفتگو کی جاتی ہے، سلطان پوڈ کاسٹ میں معروف نیزہ بازوں اور گھڑ سواروں کے ساتھ پاکستان کے آف روڈ ریسرز، کرکٹرز، فٹبالرز، ہاکی پلیئرز، باکسرز اور باڈی بلڈرز سمیت مختلف شعبہ ہائے کھیل کی شخصیات کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *