سعودی فضائی دفاع کی کامیاب کارروائی، ریاض اور خمیس مشیط پر حوثیوں کے ڈرون اور میزائل مار گرائے

صناء(ویب ڈیسک)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے سنیچر کی صبح یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کی طرف داغے گئے دو ڈرونز اور دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا۔‘عرب نیوز کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے کی جانب بھیجے گئے دو ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
ترکی المالکی نے تقریباً 30 منٹ بعد بتایا کہ اتحادی فضائی دفاع نے خمیس مشیط کی جانب حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی روک کر تباہ کر دیا۔ انہوں نے تقریباً 20 منٹ بعد ایک بار پھر یہ اعلان کیا کہ جنوب مغربی شہر کی جانب داغا گیا ایک اور میزائل بھی روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *