سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق

ریاض (انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک گاڑی میں سوار میاں بیوی، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔سعودی محکمہ پولیس نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ اچانک گاڑی کا رخ مڑنے کے باعث پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *