Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ریاض(انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ ریلوے سار نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی نمائش اننوٹرانس 2026 کے دوران ریلوے نظام کو ترقی دینے کے لیے عالمی کمپنیوں کے ساتھ متعدد معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں سارنے سوئس کمپنی سٹیڈلر سے 10 نئی مسافر ٹرینیں خریدنے کے لیے مالی معاہدہ کیا جس کے ساتھ ہی کمپنی سے طے شدہ مسافر ٹرینوں کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے۔مال برداری کے شعبے میں امریکی کمپنی پروگریس ریل سے 33 نئے انجن اور گرینبرئر سے 782 نئی مال گاڑیاں خریدنے کے معاہدے کیے گئے جبکہ فرانسیسی کمپنی سے فنی معاونت اور دیکھ بھال کی خدمات کا بھی معاہدہ کیا گیا۔علاوہ ازیں ہٹاچی ریل اور دیگر عالمی کمپنیوں کے ساتھ بھی متعدد معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پائیں۔مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے استناد کمپنی نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سعودی عرب میں ریلوے بریک سسٹمز کے پرزہ جات کی تیاری و دیکھ بھال کو مقامی سطح پر کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے