Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ریاض(انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی ریڈیو و ٹیلی ویژن اتھارٹی نے ریڈیو کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ اعزاز عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول کی 26 ویں سالانہ تقریب کے دوران دیا گیا جس کی اختتامی تقریب تیونس کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔ ریڈیو کے شعبے میں پہلا انعام کھیلوں کے پروگرام رحل تحدی (چیلنج ٹور)کے عنوان سے ہونے والے پروگرام پر دیا گیا۔اختتامی تقریب میں تیونس میں مقیم سعودی عرب کے سفیر محمد بن عبداللہ البریثن، مختلف ممالک کے سفارتکار، عرب ریڈیو و ٹیلی ویژن یونین کے صدر محمد فہد الحارثی اور رکن اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مختلف شعبوں میں فیسٹیول کے انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ متعدد میڈیا نمائندوں کو بھی مختلف اعزازت سے نوازا گیا۔