Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لندن (انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی آئل شپنگ میں اضافہ جاری ہے جو ایران امریکا جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے وسط سے ایشیا کے خریداروں کو تقریبا 100 ملین بیرل تیل فروخت کیا،خریداروں کی فہرست میں چین کی سرکاری و آزاد آئل ریفائنریز، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کے خریدار شامل ہیں۔فروخت شدہ مقدار تیل کی عالمی طلب کے تقریبا ایک دن کے برابر ہے اور یہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ایشیا کے لیے حالیہ سعودی بہا ؤکے دوگنے سے بھی زیادہ ہے جو خطے کی طرف جانے والی سپلائی میں نمایاں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایشیائی ریفائنریز کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے،ساتھ ہی امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی تیل کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی اور کچھ خریداروں کی جانب سے سیاسی خطرات کے باعث روسی خام تیل سے بھی گریز کیا جا رہا ہے۔