سریاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری، عوام بے خوف ہو کر معمولات زندگی جاری رکھیں: ایس ایچ او فضل الرحمن خلجی

کوئٹہ(این این آئی)ایس ایچ او سریاب تھانہ فضل الرحمن خلجی نے کہا ہے کہ ایس پی سریاب عابد بخاری، ڈی ایس پی طالب حسین اور اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر سریاب کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات متحرک ہے اور کسی بھی شرپسند یا قانون شکن عنصر کو رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی کارروائیوں میں بغیر کاغذات گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی مثر کریک ڈان جاری ہے، جبکہ موٹر سائیکل چھیننے، چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کا گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ایس ایچ او فضل الرحمن خلجی نے کہا کہ ڈی ایس پی طالب حسین اور پولیس ٹیم کے ہمراہ رات کے اوقات میں بھی باقاعدہ گشت کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ سریاب کے شہری بلاخوف و خطر اپنے معمولات زندگی جاری رکھیں، کیونکہ پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی کو بھی تھانہ سریاب کی حدود میں امن خراب کرنے یا جرائم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چارج سنبھالنے سے قبل اور موجودہ صورتحال میں واضح فرق آ چکا ہے، اور ان کی اولین ترجیح علاقے میں مکمل امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *