ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال آؤٹ ڈور ہنگامہ آرائی کیس، ڈیٹا آپریٹر کی عبوری ضمانت 21ستمبر تک منظور

ساہیوال (ویب ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال شازیہ چیمہ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے آٹ ڈور میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے مقدمہ میں کمپیوٹر ڈیٹا آپریٹر صلاح الدین کی حفاظتی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری 21 ستمبر تک منظور کرلی، جبکہ پولیس فرید ٹان سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔مقدمہ کے مطابق 8 ستمبر کو فتح شیر کالونی کا رہائشی محمد وقار صبح 11 بجے اپنی مریض والدہ کو ہمشیرہ زاہدہ بی بی کے ہمراہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا۔ آٹ ڈور میں پرچی کے حصول کے لیے ڈیٹا آپریٹر صلاح الدین کے پاس جانے پر مبینہ طور پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد صلاح الدین نے محمد وقار کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا، پرچی دینے سے انکار کیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے، جبکہ دو دیگر ورکروں نے بھی اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کی۔پولیس فرید ٹان نے محمد وقار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور ایک ورکر سمیع اللہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *