سانحہ گدر سوراب کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے، ریلیاں دلخراش واقعے کے خلاف مظاہروں و ریلیوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کال پر سانحہ سوراب گدر کیخلاف کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی جو اسٹیڈیم سے نکل کر چمن پھاٹک، وائٹ روڈ تک پہنچی جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کر لی جہاں سانحہ گدر سوراب کے دلخراش واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، بی ایس او کے سیکرٹری جنرل صمند بلوچ نے خطاب کیااس موقع پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیراحمد شاہوانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری، چیئرمین واحد بلوچ، ٹکری شفقت لانگو، ثانیہ حسن کشانی، حاجی بہادر مینگل، ضلعی آرگنائزر کوئٹہ حاجی وحید لہڑی، ڈپٹی آرگنائزر جاوید بلوچ، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی ممبر فریدہ بلوچ ایڈووکیٹ، ضلعی آرگنائزرنگ کمیٹی کے ممبران ملک ابراہیم شاہوانی، ناصر قمبرانی، کاول خان مری، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ،جان محمد مینگل، میر وائس مینگل، ماما نصیر مینگل، نعمت کاظم، یاسین ہزارہ، سلیم چند، ماما نور خان کھیازئی، حاجی صدیق لانگو، علی احمد قمبرانی، مالک محیدالدین لہڑی، سابق جنرل سیکرٹری ماما جمال لانگو، میر غلام رسول مینگل، مصطفیٰ سمالانی، بی ایس او کے ضلعی صدر کبیر بلوچ، عاطف رودینی بلوچ، کامران بلوچ، شعیب بلوچ، ایوب بلوچ، جمعہ خان نیچاری، حاجی ظہیر لہڑی، رہنماء رضا شاہی زئی، حمید بلوچ، بہاول مینگل، زعفران بلوچ، اور پارٹی رہنماو ¿ں و کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنماو ¿ں کی ایک بڑی تعداد کوئٹہ میں آج پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی سوراب فضائی حملہ میں معصوم خواتین، بچوں سمیت افراد کو شہید کرنے اور پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کے مینیجر حاجی رجب اور گارڈ احمد کو لاپتہ کرنے کے خلاف ہے اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی سرفراز حکومت ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کر چکی ہے جبر اور طاقت سے بلوچ اور پشتون کو خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بی این پی دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی یہ واضح پیغام دے رہی ہے کہ متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے، ورنہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ ہم معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت پر خاموش نہیں رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *