Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی وصوبائی ایگزیکٹیوز اور ضلعی رہنماﺅں نے سانحہ زیارت کے پولیس شہدا کے ایصال ثواب کے لیے زیارت، سنجاوی اور لورالائی جاکر علیحدہ علیحدہ فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت و شہداءکے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعاکی۔ وفد میں آغا سید لیاقت علی ،جبار خان اتمانخیل ، کبیر افغان، سردار حبیب الرحمن دومڑ،سردار شفیق ترین،نعمت کاکڑ، اصل خان اچکزئی، اباسین خان اچکزئی، عبدالطیف دومڑ، حاجی فتح محمد دوتانی، محمد نور صاحب، نور محمد نورک، حاجی عبداللہ جان مجلون آکا،طارق خان دومڑ، گاور خان ، سعید محمد، رضامحمد رضا ناصر،عطاءاللہ خان، سردار عنایت اللہ ودیگر ضلعی ، تحصیل اور علاقائی عہدیدار وکارکنان بھی شریک تھے۔ عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پارٹی رہنما وں کے وفد نے کہا کہ جس طرح کوئٹہ کے کوئلہ پھاٹک پر زیارت پولیس سانحہ کے شہدا کے لواحقین اور عوام نے منظم انداز میں پر امن طور پر احتجاج اور دھرنا دیا اس دھرنے میں شہداءکے لواحقین کا صبر استقامت قابل تحسین ہیں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکا خون ہم سب سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد، اتفاق اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، امن، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں اوراپنے تاریخی پشتونخوا وطن اس کے وسائل اور عوام کے حقوق پر قابض ہونیوالے قوتوںکے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک صف میں کھڑے ہوں۔ موجودہ حالات میں قوم کو متحد، منظم اور باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور جس طرح پارٹی کے محبوب چیئرمین ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملی مشر محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے اگست کے مہینے میں جنوبی پشتونخوا میں اولسی جرگہ کی بات کی ہمیں اس کی تیاری آج سے کرنی ہوگی اور جرگہ ہی موجودہ حالات میں ہماری نجات دہندہ ثابت ہوگی۔ وفد نے شہداءکے لواحقین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداءکی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے ان کے درجات بلند کرے و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت نصیب فرمائے اور پشتونخوا وطن میں امن، استحکام، اتحادکو برقرار رکھیں۔