سابقہ ڈپٹی میئر حاجی میر یونس بلوچ ن کا سینئر صحافی حاجی خلیل الرحمن اور فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سابقہ ڈپٹی میئر حاجی میر یونس بلوچ نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی سیدحاجی خلیل الرحمان کے انتقال پر گہرے رکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے  ان کی وفات بلوچستان کے صحافتی، سیاسی اور سماجی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے حاجی خلیل الرحمن نے بلوچستان کی آواز کو ہر فورم تک پہنچانے میں اہم اور قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے مسائل، مشکلات اور محرومیوں کو اجاگر کیا اور مظلوم و محروم طبقات کی آواز بن کر اپنا صحافتی فریضہ ادا کیاانکی بلوچستان کے عوام اور شعبہ صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دریں اثناء سابق ڈپٹی میئر حاجی میر یونس بلوچ نے  سنیئر فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر انتہائی دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے موسیٰ فرمان کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *