زیرِ زمین خوفناک ہلچل! چمن کے قریب 12 کلومیٹر گہرائی میں زلزلہ، علاقہ کانپ اٹھا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *