زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں افغان کلب نے فرینڈز کلب امندی کو 4-5 پنلٹی ککس سے ہرا دیا

بنوں (سپورٹس ڈیسک)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں افغان کلب نے فرینڈز کلب امندی کو پنلٹی ککس سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انٹرنیشنل فٹ بالر عابد روکی میچ کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن (ٹیکنکل کمیٹی)کے رکن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گزشتہ روز بنوں سپورٹس کمپلیکس میں  افغان کلب اور فرینڈز کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں افغان کلب نے فرینڈز کلب امندی کو 4-5 پنلٹی ککس سے ہرا کر اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں  2-2 گول سے برابر رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا اور پنلٹی ککس پر افغان کلب نے پانچ گول اور فرینڈز کلب نے چار گول کئے۔ آج پیر کو کرم کلب اور القریش کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *