Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ممبئی (کلچرل ڈیسک)بھارتی تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن اور ہدایت کار ایٹلی کی نئی فلم ”راکا“ نے ریلیز سے قبل ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن کی فلم”راکا“میں 37 اداکاروں کو ایک ساتھ ریکارڈ کرکے ریئل ٹائم میں سب سے زیادہ لوگوں کی موشن کیپچرنگ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔فلم ساز ادارے نے ایکس پر یہ اپ ڈیٹ شیئر کی۔تصویر میں الو ارجن کو ڈائریکٹر کے ہمراہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیپشن میں لکھا تھا کہ تاریخ رقم ہو گئی! ایک عالمی کامیابی جو بھارتی سنیما کو دنیا کے اسٹیج پر لے کر جا رہی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سیبی چکرورتی نے الو ارجن اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ایٹلی کی آنے والی فلم راکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ان کی فلم کے ویژیول دیکھے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ اواتار کے بھی ایسے ویژول ہوں گے۔اداکار کی فلم”راکا“کا پہلا لک 8 اپریل کو اداکار کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں گنجا، آنکھوں میں کاجل لگائے اور جانوروں کے پنجے پہنے کیمرے کی طرف گھورتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔