ریسٹورنٹس اور ہوٹل سروسز پر نظرثانی شدہ ٹیکس شرح کے نفاذ کیلئے بی آر اے کی آگاہی و مانیٹرنگ مہم جاری

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن، وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کیفے، کافی ہاو ¿سز، فوڈ ہٹس، آئس کریم شاپس اور دیگر فوڈ سروس فراہم کنندگان کیلئے بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت نظرثانی شدہ 4 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح کے نفاذ کیلئے آگاہی اور مانیٹرنگ مہم مزید تیز کر دی ہے۔اس سلسلے میں بی آر اے کی ٹیم نے کابل جی ریسٹورنٹ، ایمپائر فوڈ کارنر، نیو ڈومینوز پیزا، سویٹ بائٹس، کیفے زمزمہ، بی بیری سمیت متعدد ریسٹورنٹس اور فوڈ آو ¿ٹ لیٹس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران کاروباری اداروں کو آگاہ کیا گیا کہ فنانس ایکٹ 2026 کے تحت ان خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کر دی گئی ہے۔ انہیں نظرثانی شدہ شرح کے مطابق ٹیکس وصولی، بروقت ریٹرن فائلنگ، واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی، بی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیل (POS) کے مو ¿ثر استعمال سمیت تمام قانونی تقاضوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین کی مکمل تعمیل تمام سروس فراہم کنندگان کی قانونی ذمہ داری ہے، جبکہ عدم تعمیل کی صورت میں بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفاف ٹیکس نظام، کاروبار دوست ماحول اور محصولات میں اضافے کیلئے صوبہ بھر میں آگاہی اور انفورسمنٹ مہمات بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *