Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
بولان(ویب ڈیسک)ڈھاڈر پریس کلب کے بانی و سرپرست اعلیٰ عبدالفتاح بنگلزئی، صدر محمد عارف بنگلزئی، جنرل سیکرٹری عبدالحئی گولہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ جلبانی، فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی، ممبران رئیس نوروز خان ایری، عرفان علی بدوزئی و دیگر نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی سید خلیل الرحمن اور سینئر فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سید خلیل الرحمن اور موسیٰ فرمان نے بلوچستان میں صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیئے ان کی وفات سے صحافتی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلاء طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا مرحومین کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ، عزیز و اقارب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا