Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے نوابزادہ امین اللہ رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ایک خیرخواہ، امن پسند اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ رند اور رئیسانی قبائل کے درمیان 43 سالہ جنگ کے دوران نوابزادہ امین اللہ رئیسانی نے جس خیرخواہی، خلوص اور امن پسندی کا مظاہرہ کیا، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں نوابزادہ امین اللہ رئیسانی کے قبیلے اور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وہ قبائلی روایات و معمولات کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اسپورٹس مین بھی تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔