رمشا اقبال ایڈووکیٹ کیخلاف مقدمہ اخراج کی درخواست پر فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے  رمشااقبال ایڈووکیٹ کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لئے طلب کرلیا۔جسٹس عبہرگل خان نے رمشا اقبال ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاررمشا اقبال ایڈووکیٹ دیگر وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئیں۔سماعت کے دوران ایم پی ایثاقب چدھڑ اور بھوانہ، چنیوٹ پولیس کی جانب سے مقدمے سے متعلق جوابات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے گئے، جنہیں عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔درخواست گزار کے مطابق ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی درخواست پر رمشا اقبال ایڈووکیٹ کیخلاف چنیوٹ کیتھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رمشااقبال نے مذکورہ مقدمے کو خارج کرنے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ کے اندراج کے قانونی جواز کا جائزہ لیا جائے اور اسے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر مقدمہ اخراج کی درخواست کے حوالے سے دلائل پیش کرنے کے لیے 30ستمبر کوطلب کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *