Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چھتر(ویب ڈیسک)نصیرآباد کی سیاسی و قبائلی شخصیت اور ربیع کینال کے زمیندار حافظ الٰہی بخش جتک نے ربیع کینال میں پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع کینال کے عوام اس وقت پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں، عوام کو پینے کے لیے پانی میسر نہیں، جبکہ مال مویشیوں کے لیے بھی پانی اور گھاس کا شدید مسئلہ پیدا ہو چکا ہے۔ دوسری جانب فصلوں کا اہم سیزن گزر رہا ہے، جس کے باعث زمینداروں کو بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہر سال 15 اگست تک ربیع کینال میں پانی پہنچ جاتا تھا، مگر رواں سال ستمبر کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود ربیع کینال میں پانی نہیں پہنچایا جا سکا، جو علاقے کے عوام اور زمینداروں کے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے الٰہی بخش جتک نے کہا کہ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کے دور میں ربیع کے عوام نے پانی کے حوالے سے پہلے ہی بہت سی مشکلات اور مشقتیں برداشت کی ہیں، گزشتہ سال بھی صوبائی وزیر کی جانب سے ربیع کے عوام کو پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، مگر وہ وعدہ پورا نہ ہو سکا، جس کے باعث عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے انہوں نے اس پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد کی دیگر ذیلی شاخوں میں بھل صفائی کا کام کیا گیا، مگر ربیع ون کو نظر انداز کیا گیا۔ ربیع ون کی صورتحال انتہائی خراب ہے، قومی شاہراہ سے مغربی جانب ربیع ون کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جبکہ شاخ کا بیشتر حصہ مکمل طور پر منہدم ہو چکا ہے الٰہی بخش جتک نے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، حلقے کے ایم پی اے حاجی محمد خان لہڑی اور دیگر ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ربیع کینال کو فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے اور ربیع ون کی بھل صفائی، سڑک کی مرمت اور بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے، تاکہ عوام کو پینے کا پانی، مال مویشیوں کو پانی اور زمینداروں کو فصلوں کے لیے پانی میسر آ سکے اور انہیں مزید ناقابلِ تلافی نقصان سے بچایا جا سکے،