راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان تاحکمِ ثانی نافذ کر دیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)راولپنڈی اڈیالہ جیل کے اطراف کی سیکیورٹی مزید سخت اور نیا سیکیورٹی پلان تاحکمِ ثانی نافذ کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے گرد و نواح میں 8 اہم مقامات پر پولیس ناکے لگائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق داہگل، گیٹ نمبر 1، گیٹ نمبر 5، فارماسیوٹیکل فیکٹری، گورکھپور، نجی ہاسنگ سوسائٹی فیز 8، چکری، ٹھلیاں میں اضافی ناکے لگائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی پر 435 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق داہگل سے گورکھپور تک پیٹرول پمپ، ہوٹل اور دکانیں بند کرائی جائیں گی اور اڈیالہ جیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی صدر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *