Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

راولپنڈی (این این آئی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر 61.31فیصد رہا۔مرکزی تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایم این اے ملک ابرار احمد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔چیئرمین راولپنڈی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود سمیت بورڈ افسران جبکہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، انکے والدین اور اساتذہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔مجموعی طور پر محمد منان احتشام نے 1191نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق العامر فانڈیشن سیکنڈری سکول فار بوائز دولتالہ گوجر خان سے ہے۔زونیرہ طاہر نے 1180نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق پریزنٹیشن کانونٹ ہائی اسکول فار گرلز پنڈی پوائنٹ مری سے ہے جبکہ محمد فصیح عبداللہ نے 1178نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق کیمرج انٹرنیشنل بوائز سیکنڈری سکول تلہ گنگ سے ہے۔سالانہ امتحان میں 1لاکھ 20ہزار 411طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 51.99جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 70.18رہی۔