راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی کے اطراف سائرن بج گئےنالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد/راولپنڈی(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی کٹاریاں میں پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے، نالہ لئی میں گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 17 فٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بارش کے سبب پیرودھائی کا علاقہ زیر آب آگیا، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *