راولپنڈی، ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا شہری پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، سی پی او کا نوٹس، انکوائری کا حکم

راولپنڈی (ویب ڈیسک)راولپنڈی کے صادق آباد کے علاقے فاروق اعظم روڈ پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شہری کو تشد د کا نشانہ بنا دیا۔واقعے کی وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں چار ڈولفن فورس اہلکاروں کو ایک شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا، تاجروں نے سی پی او راولپنڈی سے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *