راولا کوٹ، مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل مشتاق زخمی

 راولا کوٹ (ویب ڈیسک)راولاکوٹ میں مسلح افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور پولیس چوکی پر گرینیڈ حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل مشتاق زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکارکوفوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا،کانسٹیبل مشتاق قریب گرینیڈ گرنے کے باعث زخمی ہوا۔گزشتہ چند روز کے دوران راولاکوٹ کے نواحی علاقوں میں مسلح حملوں کے مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *