“دہشت اور وحشت کی سوچ کا خاتمہ اب ناگزیر ہو چکا ہے، کیونکہ یہ انسانیت اور امن کے مستقبل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،”

کوئٹہ (ویب ڈیسک)سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ نے کہا ہے کہ کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن میں ہونے والا دھماکہ ایک بار پھر ان تلخ حقیقتوں کی یاد دلاتا ہے جہاں امن کے چراغ بجھانے کی کوشش کی جاتی ہے اور معصوم جانیں دہشت کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔اپنے مذمتی بیان میں حاجی میر یونس بلوچ نے کہا کہ دہشت اور وحشت پر مبنی سوچ انسانیت، امن اور معاشرے کے مستقبل کے خلاف ایک سنگین خطرہ ہے، جس کا خاتمہ اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر کے مذموم عزائم کے سامنے قومی اتحاد، باہمی یکجہتی اور عزم و حوصلے کی دیوار کھڑی کرنا ہوگیانہوں نے کہا کہ جب قوم ایک آواز، ایک عزم اور ایک مقصد کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے تو تخریب کاری کے اندھیرے زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتے۔ مشترکہ کوششوں اور قومی یکجہتی کے ذریعے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہیحاجی میر یونس بلوچ نے شہداء کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے
 بھی دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی، یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *