Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

سوات(سپورٹس ڈیسک)دوسرے نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ مانیار کلب اور پرنس منگلور کلب کی ٹیموں کے درمیان (آج)اتوار کو بلو گرام فٹ بال گراؤنڈ، سوات میں کھیلا جائے گا۔ مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان نے بتایا کہ مانیار فٹ بال کلب تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں مانیار کلب کے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔مانیار فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں میں ذیشان، سلمان جونئیر، سلمان سینئر،حسن خان (گول کیپر)، حبیب خان، طلحہ، سلمان نواب، مظہر، سلیمان، محمد سلام، عابد شاہ، عمران، ادریس، برہان، نورالحق اور عمیر شامل ہیں۔