Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان پیکل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے دوسری نیشنل پیکل بال چیمپئن شپ (کل) ہفتہ، 29 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیکل فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل فیصل ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 28 اگست تک 03013318777 اور ای میل pakistanpickleballfed@gmail.com کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ میں فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔