Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300


پاکستان[سپورٹس نیوز ڈسک] پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے “سینیریو کرکٹ یعنی میچ جیسی فرضی صورتحال پیدا کر کے کھیلنا) کا سہارا لے رہی ہے۔عام طور پر نیٹ پریکٹس میں بلے باز اور بولرز صرف اپنی اسکلز پر کام کرتے ہیں، لیکن سینیریو کرکٹ کے تحت کھلاڑیوں کو پچ پر میچ جیسی مختلف اور مشکل صورتحال دی جاتی ہے۔
ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے درمیان دو روزہ سینیریو میچز کھیلے جا رہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی میچ ریڈینس (آمادگی) کا جائزہ لیا جا سکے۔ریڈ بال کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ اسد شفیق اور بولنگ کوچ عمر گل اس خصوصی ٹریننگ سیشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگا، جہاں 25 جولائی سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔