Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان مینز انڈر 19 کے کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں انعقاد کیا گیا۔کیمپ کے پہلے روز ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات اور گفتگو کی گئی،پاکستان انڈر 19 ہیڈ کوچ شاہد انور نے بھی کھلاڑیوں کو آنے والے چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا،عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کو پروفیشنل کیریئر میں قومی انڈر 19 کی افادیت کے متعلق بتایا۔کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی کنڈیشنز، ڈسپلن کی اہمیت اور بین الاقوامی دورہ کی تیاریوں کے متعلق گائیڈ لائنز دی گئیں،ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں ان کے رول کے متعلق آگاہ کیا،پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز دو ستمبر سے چار روزہ یوتھ ٹیسٹ میچ سے کرے گی،9 ستمبر سے 16 ستمبر تک پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان چار ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے