Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسرائیل[انٹرنیشنل ڈیسک]اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے دورانِ پرواز حملے کا نشانہ بننے والے پائلٹ کی شناخت ’کیپٹن سمت مچھر‘ کے نام سے ظاہر کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کا تعلق انڈیا سے ہے۔نیتن یاہو نے کیپٹن مچھر کو ’غیر معمولی بہادری‘ کا مظاہرہ کرنے والا ’سچا ہیرو‘ قرار دیا اور ایکس پر لکھا کہ ’چاقو کے وار سے زخمی ہونے اور شدید چوٹ آنے کے باوجود انھوں نے حملہ آور کا مقابلہ کیا، مزاحمت کی، کاک پٹ کا دروازہ کھولا اور مسافروں اور عملے کو حملہ آور پر قابو پانے میں مدد دی، جس سے دورانِ پرواز ایک بڑے سانحے کو روکا جا سکا۔ساتھ ہی سعودی عرب کے شہر ریاض میں انڈین سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دورانِ پرواز حملے کا نشانہ بننے والے انڈین پائلٹ سمت مچھر کی صحت کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔سفارتخانے کے مطابق پرواز کا رخ موڑ کر اسے سعودی شہر تبوک لایا گیا، جہاں سمت مچھر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انھیں اس وقت ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ’ان کی صحت کے بارے میں مکمل معلومات ابھی دستیاب نہیں ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہےبین گوریون ہوائی اڈے پر ان مسافروں سے ملاقات کی ہے جو سعودی عرب سے بذریعہ خصوصی پرواز اسرائیل پہنچے ہیں۔یہ مسافر دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی اُس پرواز میں سوار تھے جس میں ایک پائلٹ نے اپنے ساتھی پر چاقو سے حملہ کیا تھا اور طیارے نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کا پائلٹ ’بظاہر جہاز کو مسافروں کے ہمراہ کریش کرنا چاہتا تھا۔بدھ کے روز دبئی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی ایک پرواز نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ طیارہ تقریباً 150 مسافروں کو لے جا رہا تھا، جن میں اکثریت اسرائیلی شہریوں کی تھی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں موجود دو پائلٹس کے درمیان جھگڑا ہوا اور ایک پائلٹ پر چاقو سے وار کیا گیا تھا۔بدھ کے روز نیتن یاہو نے اس واقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ ’جس پائلٹ نے چاقو زنی کی اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس وقت سعودی حکام اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔فلائی دبئی کی پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے میں تبوک سے تل ابیب منتقل کیا گیا ہے۔
