دل کی صحت بہتر بنانے کے لیے ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے میں کیا کھائیں؟

اسلام آبا (ویب ڈیسک)صحت سے متعلق ایک نئی تحقیق میں ’ثابت اناج‘ کو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مطابق یورپیئن ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی جائزے کے مطابق روزانہ چار سے چھ حصے، یعنی قریباً 60 سے 100 گرام ثابت اناج کا استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے میں نمایاں کمی سے منسلک ہے۔تحقیق کے مطابق ثابت اناج میں غذائی فائبر، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزا خون میں ایل ڈی ایل یا ’خراب‘ کولیسٹرول، جسمانی وزن، بلڈ پریشر اور خون میں شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ جسم میں مسلسل رہنے والی سوزش بھی دل کی بیماریوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جسے کم کرنے میں اینٹی آکسیڈنٹس مددگار ہوسکتے ہیں۔غذائی ماہر ہیدر ڈینیئلز کے مطابق ناشتے میں دلیہ ثابت اناج اور فائبر حاصل کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔ قریباً 30 سے 40 گرام دلیہ ایک حصے کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ دلیے کی ایک مقدار میں چار گرام تک غذائی فائبر ہوسکتا ہے، جس میں قریباً نصف حل پذیر فائبر ہوتا ہے۔ یہ فائبر آنتوں میں کولیسٹرول اور بائل ایسڈز کے ساتھ جُڑ کر انہیں جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کم ہوسکتی ہے۔غذائی ماہر کے مطابق دلیے میں قریباً 200 ملی لیٹر کم چکنائی والا یا سکمڈ دودھ شامل کرنے سے پروٹین بھی حاصل ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *