Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)دانیال اعجاز نے معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 2026 میں میدان مار لیا جبکہ فہیم اکبر خان اور ذیشان بھٹی تیسرے نمبر پر رہے جبکہ احمر سلدیرا چوتھی پوزیشن پر رہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی امریکن سفارت خانے کی انچارج ڈی افیئرز، محترمہ نتالیہ اے بیکر تھیں جنہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کوآرڈینیٹر محترمہ افنان مشعال کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹین پن بولنگ کے کھیل میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تکنیکی مہارتوں کا تبادلہ، سہولیات کی بہتری اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ امریکی چارج ڈی افیئرز محترمہ نتالیہ اے بیکر نے اپنے خطاب میں بہترین چیمپئن شپ کے انعقاد پر اعجاز الرحمن کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان میں ٹین پن بالنگ کے فروغ اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کھیل دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔ تقریب کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دے کر پاکستان میں بولنگ کے کھیل کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔ گزشتہ روز لیزر سٹی بالنگ کلب صفا گولڈ ایف سیون مرکز اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے جس میں دانیال اعجاز نے 518 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فہیم اکبر خان نے 514 پوائنٹس حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ذیشان بھٹی 513پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور احمر سلدیرا 502 پوائنٹس کے ساتھ چوتھینمبر پر رہے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور یہ چیمپئن شپ ایک ہفتے تک جاری رہی۔