Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
دالبندین(ویب ڈیسک) میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات لوکل کونسل کے نان سیلری۔اور ڈویلپمنٹ فنڈز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت بابو صمد نوتیزی اور سیکرٹری امیر حمزہ ساسولی نے کی۔ احتجاج میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ملازمین نے احتجاجاً سوائے ایمرجنسی نوعیت کے کاموں کے تمام معمول کے امور روک دیے ہیں، جس کے باعث شہر میں صفائی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار شہر کی صفائی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی شہری خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔بابو صمد نوتیزی اور سیکرٹری امیر حمزہ ساسولی نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات پر سنجیدگی سے پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔