دالبندین سے اغواءہونے والے ایکسائز پولیس کے اہلکاربازیاب ہوگئے

کوئٹہ(این این آئی)دالبندین سے اغواءہونے والے ایکسائز پولیس کے اہلکاربازیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کے علاقے ڈھڈرمیں این 40قومی شاہراہ سے نامعلوم مسلح افراد نے 3ایکسائزاہلکاروں کو اغواءکرلیا تھا جسکے بعد منگل کو ایکسائز اہلکار یک مچ کے علاقے سے بحفاظت بازیاب ہوگئے تاہم مسلح افراد دو گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *