Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پشاور ویب ڈیسک، لوئر دیر کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کا دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا۔ اس شدید جھڑپ اور حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔اسی دوران خیبر پختونخوا کے ایک اور ضلع بنوں میں بھی شدت پسندوں کی جانب سے تھانے پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد ان دونوں اضلاع میں صورتحال کافی کشیدہ ہے۔
لوئر دیر کے پہاڑی اور دشوار گزار راستوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے والے شدت پسندوں کو گھیرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری علاقے میں پہنچا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے پہاڑی سلسلے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ان شرپسند عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔