خیبرپختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز مون سون بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور فلش فلڈ (سیلابی ریلوں) کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

پشاور اسٹاف رپورٹرر ،خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور فلیش فلڈز سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث 12 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز مون سون بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور فلش فلڈ سیلابی ریلوں کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 14 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 13 گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر مکمل منہدم ہوا۔یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، لنڈی کوتل، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تور غر اور کرم میں پیش آئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب لنڈی کوتل میں ریسکیو 1122 نے پاک افغان شاہراہ پر پھنس جانے والی 100 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ سیلابی ریلے میں تین گاڑیاں بہہ گئیں جن میں سے چھ افراد کی لاشیں ریکور کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *